سوال (5292)
شادی شدہ مرد اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال میں چھوڑ کر خود دو سال کے لئے باہر ملک کمانے کے لیئے جاتا ہے تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے رہنمائی فرمائیں؟
جواب
یہ انتہائی خطرناک رویہ ہے، جس کے خطرناک نتائج ہمارا پورا معاشرہ بہگتتا ہے، خصوصاً آج کے دور میں کیونکہ ایمان کچا ہے، پھر صورتحال خطرناک ہو جاتی ہے، ایسے بھی واقعات سامنے آئے ہیں کہ شادی کے ایک ماہ کے بعد شوہر چھ سال کے لیے بیرون ملک چلا گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
آنا جانا تو ہوتا رہتا ہے، لیکن اتنا بھی فاصلہ نہ ہو، جیسا کہ شیخ صاحب نے فرمایا ہے، اس میں سختی تو نہیں پاتے ہیں، باقی فتنے میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو، باہمی مشاورت سے لوگ باہر روزی کمانے جاتے ہیں، باقی صبر و تحمل سے اپنے حصے کی روزی اپنے ہی ملک میں تلاش کرے تو یہ افضل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ