سوال (4418)

شہادت کی دعا مانگنا کیسا ہے یا دوسروں کو دینا کیسا ہے؟

جواب

جی ہاں، اخلاص کے ساتھ شہادت کی دعا کی جا سکتی ہے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ:

“اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ” [صحيح البخاري: 1890]

“اے اللہ مجھے تیرے راستے میں شھادت دے، اور میری موت تیرے رسول کے شہر میں ہو”
اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی شہادت کی دعا ثابت ہے، اس طرح دوسرے کو شہادت کی دعا دے سکتے ہیں، بس یہ ہے کہ کسی کی شہادت کی خبر ملے تو حسن ظن رکھتے ہوئے ان شاءاللہ کے ساتھ اس کے لیے شہادت کا لفظ بولیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ