سوال (5151)

شرعی پردہ کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں، کیا ہاتھ، پاؤں بھی شرعی پردہ میں ہیں، اور عورت کن سے پردہ کرے گی؟

جواب

سب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ پردہ ہوتا ہی شرعی ہے، غیر شرعی کوئی پردہ نہیں ہوتا ہے، شرعی پردہ کے حوالے سے دو باتیں ذہن میں رکھیں۔
پہلی بات یہ ہے کہ محرم سے شرعی پردہ کتنا ہوتا ہے، محرم میں سب سے پہلے شوہر ہے، شوہر سے کوئی پردہ نہیں ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

“هُنَّ لِبَاسٌ لَّـكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لِبَاسٌ لَّهُنّ” [البقرة: 187]

وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو۔
باقی محرم کے حوالے سے شریعت عرف کو مد نظر رکھا ہے کہ معاشرے اور خاندان میں کیسا پردہ ہوتا ہے، ہمارے ہاں بعض گھروں میں ایسا ہے کہ باپ، سسر اور بیٹے ان کے سامنے خواتین ننگے سر نہیں آتی ہیں، سر ڈھانپنا محرم کے سامنے ضروری نہیں ہے، لیکن اس میں عیب بھی نہیں ہے۔
جہاں غیر محرم کی بات ہے تو غیر محرم سے پردہ کیا جائے گا، سارا کا سارا جسم پردہ ہے، اگر پاؤں، ہاتھ اور آنکھیں ڈھانپتی ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ