سوال (3587)
ایک بندہ کہتا ہے کہ میری زمین ہے، تم اس میں کام کرو اور ایک لاکھ انویسٹ کرو، جب میرا دل کرے گا کہ مین اکیلا کام کرنا چاہتا ہوں تو تمہیں تمہارا ایک لاکھ مل جائے گا۔
کیا یہ درست ہے؟
جواب
سوال مبہم ہے، اس مضاربہ کی تفصیل کیا ہے؟ وہ نہیں پتہ ہے، باقی شرعی مضاربہ میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ انویسٹر کو پیسے واپس چاہئیں یا دوسرا شریک اسکی پارٹنرشپ ختم کرنا چاہے تو دونوں صورتوں میں پہلے سے طے کرلیا جائے کہ مطالبہ کے اتنے اتنے وقت کے بعد پیسے واپس ملیں گے، تاکہ اختلاف نہ ہو۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ