سوال (4626)
کیا شریعت میں غیر ضروری بال اتارنے کی کوئی حد مقرر ہے؟ مطلب کہ کتنے اُتارنے ہیں؟
جواب
فطری امور ہیں ان کی حد بھی فطرت پر چھوڑ دی جائے البتہ اشارے موجود ہیں جیسے نتف الابط بغل کے بال اکھاڑنا” اشارہ ہے کہ بالکل صاف کرنے ہیں۔
حلق العانۃ میں وضاحت سے مونڈنے کا ذکر ہے، اب ناف سے فوراً نیچے سے بھی صاف کر سکتے ہیں اور پیٹ کے آخری بَل سے بھی صاف کرسکتے ہیں، حلقۃ الدبر سے بھی صاف کرسکتے ہیں اور اسے چھوڑا بھی جاسکتا ہے، اپنی اپنی طبعیت و سہولت کو دیکھ لیا جائے کیونکہ یہ امور فطرت ہیں۔
اور اس صفائی کی حد زیادہ سے زیادہ چالیس دن مقرر کی گئی ہے یعنی چالیس دن کے اندر ضرور صفائی کرنی ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ