سوال (6557)
اگر کسی کے پاس شیخ محمد رفیق طاہر حفظہ اللہ کا تعارف ہو تو بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
جواب
شیخ رفیق طاہر صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ و رعاه کے بارے میں عرض ہے کہ اگرچہ ہم نے اب تک ان سے باضابطہ اور تفصیلی معلومات حاصل نہیں کیں ہیں، لیکن مختلف بڑے علمی مجموعات میں، یہاں بھی، اور متعدد دیگر مقامات پر ان سے رابطہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ براہِ راست بھی کئی مرتبہ شیخ سے گفتگو کا موقع ملا ہے۔ میری سمجھ کے مطابق وہ ایک نہایت کہنہ مشق اور صاحبِ علم عالمِ دین ہیں، ماشاء اللہ۔ نصوصِ شرعیہ پر ان کی گہری نظر ہے اور وہ ظاہرِ نصوص کو زیادہ اختیار کرتے ہیں، نیز ان کا صحیح اور واضح مفہوم بیان کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، الحمدللہ۔
اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے۔ میرے خیال میں ان کے علمی مقام کے بارے میں ایک مفتی بھی بہت کچھ واضح کر سکتا ہے۔ ان کی اپنی تحریریں بھی موجود ہیں، ماشاء اللہ، اور ان سے براہِ راست رابطہ بھی ممکن ہے۔
فضیلتہ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




