سوال (2804)
شہد کے مکمل چھتے خریدنے کا کیا حکم ہے؟ کسی چھتے میں سے بالکل شہد نہیں نکلتا ہے، کسی سے کم اور کسی سے زیادہ شہد نکلتا ہے؟
جواب
بظاہر یہ بیع الغرر یعنی دھوکے کی بیع معلوم ہوتی ہے، اس لیے کہ اگر قیمت سے زیادہ نکل گیا تو مالک کو نقصان اور خریدار کو فائدہ ہے، اور جیسا کہ آپ نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض چھتوں میں سے کچھ بھی شہد نہیں نکلتا ہے، یہ خریدار کو نقصان ہے، شریعت اسلامیہ ایسے سودوں سے منع کرتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ