سوال (5518)

کیا کسی شیعہ بیوہ عورت کو زکاة دی جا سکتی ہے؟

جواب

دیکھیں پیارے بھائی اس میں اختلاف پایا جاتا ہے کچھ وہ لوگ ہیں جو شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنے کو جائز کہتے ہیں انکے ہاں پھر شیعہ کو زکوۃ دی جا سکے گی البتہ کچھ لوگ انکے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام سمجھتے ہیں تو انکے ہاں پھر انکو زکوۃ بھی نہیں دی جا سکے گی۔
پس میرے خیال میں پہلے فیصلہ نماز کا کیا جائے گا پھر زکوۃ دینے کا فیصلہ خود بخود ہو جائے گا جیسا کہ بخاری کتاب التوحید میں ہے کہ نبی ﷺ نے معاذ ؓ کو جب یمن بھیجا تو انکو دین کی ترتیب بتائی تھی جس میں پہلے کہا تھا کہ فلیکن اول ما تدعوھم ۔۔۔ یعنی پہلی چیز توحید کے بعد نماز ہے اسکے بعد زکوۃ ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ