سوال (432)
شیعہ لوگوں کی دعوت کو قبول کرنا چاہیے یا نہیں ؟ مثلاً وہ رشتہ دار ہو اور ان کے گھر میں شادی ہو تو کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟
جواب
اہل تشیع کا معاملہ اہل سنت والجماعت کے ساتھ مشکوک ہے ، قطع رحمی بھی نہ ہو ، باقی رسمی تعلق ان کے ساتھ ہونا چاہیے ، شادی بیاہ کا معاملہ خاص دوستی کی علامت ہوتی ہے ، اس لیے رشتے داروں میں سے بھی مخصوص لوگوں کو بلایا جاتا ہے ، تو لہذا اس طرح کی دعوتوں سے اجتناب اولی ہے ، صرف یہ نہیں ہے کہ آپ کو عقائد و نظریات کے لحاظ سے نقصان پہنچاتے ہیں ، بلکہ سحر کے ذریعے روحانی طور پر بھی نقصان پہنچاتے ہیں ، شادی کی تقریب میں جگری دوست کو بلایا جاتا ہے ، اس لیے یہ جائز نہیں ہوگا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ