سوال (2972)

شِبرا نام رکھنا کیسا ہے؟ معنی بھی بتائیں۔

جواب

شبرا کا معنی چپہ چپہ، اترانا، عطیہ ہے، یہ نام نہیں رکھنا چاہیے، کوشش ہونی چاہیے کہ انبیاء کرام علیہم السلام، اصحاب رسول یا صحابیات کے نام پر رکھا جائے,

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ

شِبرَہ اس انداز سے لکھا جائے تو یہ عربی لفظ ہے اور اس کا معنی ہے “عطیہ” شبرا الف کے ساتھ شاید کسی اور زبان کا لفظ ہے یا ممکن ہے کہ شبرہ ہی کو غلط العام کے طور پر شبرا کردیا گیا ہو۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ