سوال (5359)
شیعوں کے ساتھ تعاون کرنا کیسا ہے؟ ایک شخص شیعہ ہے، اس کی سروس کی وجہ سے اس کے پاس ایک کارڈ تھا، جس پر گھر والوں کی میڈیسن فری تھی تو اب وہ فوت ہوگیا ہے، تو کیا اب ان کے ساتھ مدد کرکے اس کارڈ بحال رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کمپنیاں ہیلتھ انشورنس دیتے ہیں، ہم تو اس کو درست نہیں سمجھتے ہیں، اس حوالے سے لاکھ تاویل ہوں، لیکن یہ صورت جائز نہیں ہے، اگر ویسے ہی ایک تعاون کا سلسلہ تھا، پھر اس کے چلنے دیں، بھلے اس کے گھر والے دوائیں لیتے ہیں۔
“صاحبهما في الدنيا معروفا”
دنیاوی لحاظ سے تعاون کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: کیا شیخ بھلے وہ شیعہ ہو؟
جواب: جی ہاں، جس کے بارے میں سوال پوچھا گیا ہے، اس کے بارے میں ہی بتایا ہے،
“صاحبهما في الدنيا معروفا”
یہ مشرکین اور بد عقیدہ لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ