سوال (4793)

کچھ حضرات کہ دماغ میں ایک ہی بات ڈال دی جاتی ہے کہ شرک بدعت نہ کرنا کیوں کہ الله ایسے گناہ نہیں معاف کرے گا باقی سب گناہ معاف کردے گا، لیکن کچھ شخص اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت سارے گناہ کر جاتے ہیں مثلا زنا چوری غیبت شراب وغیرہ۔

جواب

مشرک کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا، اس کے علاؤہ جس کو چاہے گا، معاف کردے گا، اس بنیاد پر بہرحال گناہ نہیں کرنے چاہییں، باقی نا بخشنے والی چیز بغیر توبہ شرک کرتے ہوئے دنیا سے جانا، گناہ کرنے والا خطرے کی راہ پر ہے، جاہلیت کی وجہ سے ایسا کر رہا ہے، البتہ اس کے لیے یہ بشارت آ گئی ہے کہ شرک اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا، باقی گناہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو معاف کر دے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ