سوال (5574)
مسجد میں تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے، لوگ باہر کھڑے رہتے ہیں، ایسی صورت حال میں اگر امام قبلہ کی طرف کھڑا نہ ہو بلکہ شمال یا جنوب کی طرف کھڑا ہو کر خطبہ دے تو جگہ بن جاتی ہے۔ تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب
مجبوری اور اضطرار کے حکم الگ ہوتے ہیں، اگر اضطرارا یا مجبوراً ایسا کیا گیا ہے، تو ٹھیک ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، دعا یا خطبہ کے لیے قبلہ رخ ہونا شرط نہیں ہے، تواتر اور ادلہ یہ کہتے ہیں، کوئی شرطیہ بات نہیں ہے، کوئی ضرورت کے تحت دوسری طرف رخ کرکے خطبہ دیتے ہیں، پھر نماز قبلہ کی طرف ہوتی ہے تو صحیح ہے، کیونکہ شوقیہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ