سوال (3369)
ایک عورت خلع لینا چاہتی ہے، اس کا شوہر بیرون ملک ہے، اس کو اس کا ٹھکانہ بھی معلوم نہیں ہے، اس صورت میں وہ کیا کرے؟
جواب
اس کے پاس پروف ہے، شوہر کا نکاح نامہ یا این آء سی وغیرہ ہے، تو وہ کسی وکیل سے رابطہ کرے وہ اس کو اس کا مکمل طریقہ بتائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اس کے پاکستان کے ایڈریس پہ اس کے اہل خانہ کی طرف نوٹس نہیں بھیجا سکتا ہے؟
جواب: بالکل بھیجا جا سکتا ہے، لیکن اس کے علم میں ہونا ضروری ہے، یعنی یہ پکا ہو کہ گھر والے اس کو اطلاع دیں گے، بعدمیں اگر کچھ ہوا تو مسئلہ مشکل ہو جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




