سوال (6352)

بیوی شوہر کا حق زوجیت ادا نہ کرے تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں۔ اور اگر شوہر بیوی کا حق زوجیت ادا نہ کرے تو اس کے لیے بھی یہی حدیث بیان کی جا سکتی یا نہیں؟

جواب

حدیث میں صراحت عورت کے حوالے سے آئی ہے کہ شوہر کے بلانے کے باوجود بغیر کسی عذر کے انکار کردے، فرشتے اس کے ساتھ یہ معاملہ کرتے ہیں، مرد کے بارے میں یہ الفاظ نہیں ہیں، عمومی ادلہ یہ کہتے ہیں کہ آپ کی زوجہ کا آپ پر حق ہے، اس اعتبار سے نافرمانی اور فسق میں جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

میں اصافہ کرتا ہوں، عورت پر لعنت کرنے کی کیا وجہ ہے، یہ دیکھا جائے تو دونوں طرف وجہ برابر ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

“وَلَهُنَّ مِثۡلُ الَّذِىۡ عَلَيۡهِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ‌” [البقرۃ: 228]

اس آیت کے تحت میرے علم کے مطابق مسئلہ دونوں طرف برابر ہے، حدیث میں عورت کے بارے میں ہے، لیکن آپ نے خود فرمایا ہے کہ ادلہ کو دیکھا جائے تو معاملہ دونوں طرف برابر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ