سوال (1376)

ایک عورت کا شوہر دوسرے ملک رہتا ہے نہ اس سے رابطہ ہے عرصہ چھ سال ہے ، اس عورت کو خطرہ ہے کہ اب میں کسی گناہ میں نہ ہاتھ دھو لوں ۔ ایسی عورت کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے ؟ اگر خلع دائر بھی کرے تو وہ شخص ہی دوسرے ملک میں ہے ، نہ آ سکا ہے ، نہ کوئی رہائش کا پتا ہے ؟

جواب

رابطہ تو ہو گا ہی یا وہ بھی نہیں ہے ؟
گم تو نہیں ہے ، باقی وہ خلع دائر کر سکتی ہے ، اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوتے ورنہ طرفین کے بڑوں سے مسئلہ حل کروائے۔ اس کا حق ہے وہ اپنا حق لے سکتی ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ