سوال (5683)
شوہر نے بیوی کو بہن کہہ کر پکارا اس انداز سے کہ جاؤ چائے بنا کر لاؤ ہم دونوں بہن بھائی بیٹھ کر پیتے ہیں؟
جواب
ظہار یعنی بیوی کو حرام قرار دینے کی نیت سے اگر اسے کوئی محرم رشتہ دار کی طرح قرار دیا جائے تو پھر حرمت اور ظہار ثابت ہوتا ہے، ورنہ نہیں۔ مسؤلہ صورت میں دوسری کیفیت ہے، لہذا اس طرح ظہار نہیں ہو گا.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
اسلام میں یہی رشتہ ہے، آدم و حواء کی مناسبت اولاد باقی متعین کرنے سے ظہار ہو گا، مزید مشائخ روشنی ڈالیں گے۔ ان شاء اللہ
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ