سوال (2419)
ایک بندہ اپنی بیوی کو غصے میں طلاق دیتا ہے اور وہ یہ چیز عدالت سے لکھوا کر اپنے پاس رکھ لیتا ہے اور کسی کو بھی نہیں بتاتا اور وہ چھ مہینے بعد گھر آتا ہے تو پھر بتاتا ہے کہ میں نے ایسے کیا تھا ، کیا اس صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی؟
جواب
اگر شوہر نے طلاق دے دی ہے، بیوی نے سنی ہے یا نہیں سنی ہے، کسی کو پتا چلا ہے یا نہیں چلا ہے، شوہر کو پتا ہے، وہی طلاق دینے کا مالک ہے، طلاق ہوگئی ہے، چھ مہینے ہوگئے ہیں تو عدت بھی گذر گئی ہے، اگر یہی طلاق تھی تو تجدید نکاح ہوسکتا ہے، باقی ویسے رہنا ناجائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ