سوال (4462)
شوہر کی بیوی کے رشتے داروں سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے وہ بیوی کو والدین کے گھر جانے سے روکتا ہے، کیا بیوی اس میں خاوند کی اطاعت کا پابند ہے؟
جواب
شادی کے بعد شوہر کی معروف بات کی اطاعت کرنا بیوی پر لازم ہے، لیکن یہ یاد رکھیں کہ اگر شوہر کہے کہ فلاں سے نہیں ملنا، فلاں سے نہیں ملنا، تو یہ اس حد تک نہ ہو کہ قطع رحمی وجود میں آ جائے۔ بس قطع رحمی نہ ہو، اسے محدود کر دیں۔ شوہر کی اطاعت کریں، مہینے میں ایک مرتبہ جائیں، اور اگر کوئی کام وغیرہ ہو تو کر کے آئیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ