سوال (3068)

ایک بندے کو ہسپتال سے ڈاکٹروں نے جواب دے دیا کہ آپ کا کوئی علاج نہیں ہے اور جب وہ گھر پر آتا ہے تو دو سے تین دن تک مسلسل کچھ بزرگ لوگوں کو دیکھتا ہے جو اس کے ارد گرد سفید لباس اور سفید داڑھی میں گھوم رہے ہیں، گھر والوں کو بھی بتاتا ہے، لیکن وہ نہیں دیکھتے ہیں، تو کیا وہ فرشتے ہو سکتے ہیں؟ اور فوت ہونے کے بعد اس کی بیوی کے خواب میں آتا ہے کہ وہ پولیس ڈریس میں آیا ہے، موبائل بھی نیا لے کر آیا ہے، اور بول رہا ہے تم لوگ پریشان نہ ہو، مجھے پاس میں جاب ملی ہے، میں پیسے وغیرہ بھیجتا رہوں گا۔

جواب

شدید بیماری کے غلبے میں اس طرح کی کیفیات انسان پر طاری ہوسکتی ہیں جو دماغی و نفسیاتی کیفیت ہوتی ہے، اسے وہ کچھ نظر آر ہا ہوتا ہے کہ جو حقیقت میں نہیں ہوتا ہے، باقی فوت ہونے کے بعد اس کی بیوی کے خواب میں آنا غالباً کوئی سرکاری ملازم تھا کہ جس کی پنشن بیوی کو ملے گی۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائل:
ملازمت اس کی کوئی نہیں تھی، بلکہ صرف اس کی اپنی دکان تھی۔
جواب:
پھر اسی دکان سے ان کے معاملات اللہ چلائے گا، ان شاءاللہ۔ “پیسے بھیجتا رہوں گا” کی یہ تعبیر ہو سکتی ہے۔
واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ