سوال (2314)
شادی کے بعد شوہر نے طلاق نہیں دی ہے، نہ عورت نے عدالت کے ذریعے خلع لیا ہے، لیکن شوہر اسلام چھوڑ چکا ہے تو کیا نکاح ختم ہو جائے گا؟ یا خلع کی ڈگری لینا ضروری ہے؟
جواب
کچھ مسائل شرعی ہیں اور کچھ قانونی تقاضے ہیں، اس لیے شرعی طور پر نکاح باطل ہوچکا ہے لیکن قانونی طور پر وہ خلع لے لے تاکہ جب اس نے آگے نکاح کرنا ہو تو مسئلہ نہ بنے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ