سوال (6266)
سائلہ کہتی ہیں میں پیٹی کی صفائی کر رہی تھی وہاں خاوند کے کچھ پیسے ملے میں نے تھوڑے سے لے لیے ان میں سے مجھے کبھی بھی نہیں دیتے پیسے آج مجھے ملے تو میں نے کچھ لے لیے انہیں بتانا ضروری ہے یا چھپ کے لے سکتی ہوں؟ سائلہ کہتی ہے مجھے یقین کریں 23 سالہ ازدواجی زندگی میں آج تک انہوں نے کبھی ایک ہزار تک نہیں دیا کہ یہ رکھ لو کوئی اپنی چیز لے لینا اب کیا کرنا چاہیے رہنمائی کیجئے گا؟
جواب
اگر اس کی اور بچوں کی ضروریات پوری نہ ہو رہی ہوں تو پھر لے سکتی ہے، بصورت دیگر شوہر کی اجازت کے بغیر نہیں لے سکتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




