سوال (1904)
شوہر کے تایا اور چچا سے پردہ کرنے کے متعلق راہنمائی کریں ؟ اگر کسی وجہ سے یا سسرال کے پریشر کی وجہ سے پردہ نہ کیا جائے تو کیا حکم ہوگا ؟
جواب
عورت شوہر کے تایا اور چچا سے پردہ کرے گی اور نہ کرنے کی صورت میں گناہ گار ہے ۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
اگر فتنہ و فساد برپا ہوتا ہے تو پردے میں نرمی اختیار کرے اور فتنے سے بچے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ