سوال (2937)

ایک عورت کا شوہر فوت ہوگیا ہے، پھر اس نے عورت نے دوسری شادی کی ہے، اب کل قیامت کو جنت میں وہ عورت پہلے یا دوسرے شوہر کے ساتھ ہوگی؟

جواب

اس میں تین اقوال ہیں کہ جو دنیا میں اچھا تھا اس کے ساتھ رہے گی، دوسرا یہ کہ عورت کو اختیار ہوگا، تیسرا یہ کہ جو آخری شوہر دنیا میں ہوگا، یہی تیسرا قول زیادہ مضبوط ہے۔

“أيما امرأة تُوفي عنها زوجها فتزوجت بعده فهي لآخر أزواجها” [صححه الألباني رحمه الله]

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

بارك الله فيكم
مذکورہ روایت صحت کے اعتبار سے محل نظر ہے، اس پر اور اس مسئلہ پر مزید غور کریں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ