سوال (3353)
کیا شوہر کو مجازی خدا کہا جا سکتا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ کسی کو شوہر کو مجازی خدا کہتے ہوئے؟
جواب
شوہر کو مجازی خدا کہنے کی وجہ مندرجہ ذیل حدیث مبارکہ ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:کہ
“فَإِنِّي لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِغَيْرِ اللَّهِ، لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا”
[سنن ابن ماجہ : 1845]
«اگر میں اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے»
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ