سوال (6251)
شوہر محرم ہے یا غیر محرم؟
جواب
شوہر شوہر ہی ہے بس۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: کیا یہ محرم اور نامحرم میں شامل نہیں ہے؟
جواب: شوہر سے بڑا محرم کون ہو گا؟
فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ بخاری حفظہ اللہ
شوہر پر بعض علماء نے محرم کا اطلاق کیا ہے، بعض نے اس کو شوہر تک ہی محدود رکھا ہے، عورت سفر نہ کرے، مگر ذو محرم کے ساتھ، یا شوہر کے ساتھ، جب شریعت نے ایسے کہا ہے تو ہم کو بھی ایسے رکھنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
دیگر محارم کے ساتھ پردے کی کچھ حدود قیود ہیں جبکہ شوہر ان سے آزاد ہے۔
فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ بخاری حفظہ اللہ




