سوال (3895)
اگر شوہر پہ جادو کے اثرات ہوں تو بیوی کو کیا عمل کرنا چائیے؟ بلا وجہ بیوی پہ غصہ ہوتا ہو بات بات پر جھگڑا وغیرہ تو اس صورت میں بیوی کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
اللہ سے دعا بھی کرنی چاہیے اور استغفار بھی کرنا چاہیئے اور جب شوہر غصہ میں ہو تو سامنے سے ہٹ جانا چاہیے اور ترکی بہ ترکی جواب نہیں دینا چاہیے اور خاوند کو بھی چاہیے جب اس کو غصہ آئے تو وہ اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھے، کھڑا ہو تو بیٹھ جائے یا جگہ بدل لے اور وضو کر لے اور صبح وشام کے اذکار کو اپنا معمول بنائے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ