سوال (6140)

ایک بندہ شرابی ہے اور اس نے کبھی نماز بھی نہیں پڑھی کیا اس کا نماز جنازہ پڑھنا چاہیے؟

جواب

اگر موحد تھا، توحید پرست تھا، اس کے اہل خانہ دین دار ہیں، نمازی ہیں تو پھر چھوٹے موٹے ہمارے جیسے علماء اس کا جنازہ پڑھ دیں، بڑے علماء اس میں شریک نہ ہوں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ