سوال (6245)
شیخ محترم عورت کا سوال ہے کہ جو مرد گھر میں بتاتے بھی نہیں اور باہر چوری چھپے شادی کرلیتے ہیں باہر چھپ کر جاتے اس کے پاس جبکہ پھر بعد میں محلے والوں سے باہر کے لوگوں سے پتہ چلتا۔ تو مرد کا اس طرح کرنا جائز ہے، شادی کرسکتا ہے۔ لیکن کیا اس طرح کرسکتا ہے۔ اس طرح پہلی بیوی کو زیادہ تکلیف نہیں ہوگی؟
جواب
کوئی حرج نہیں ہے، مرد کو اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے، اگر وہ انصاف کر سکتا ہے، لڑکی کا ولی راضی ہو، کم سے کم دو گواہ موجود ہوں، حق مہر کا تعین ہو، پوشیدہ نکاح نہ ہو، اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ مسجد میں اعلان کرے، بس نکاح کے لیے ولی، گواہ اور حق مہر ہے، باقی پہلی عورت کی دینی تربیت ہونی چاہیے، شریعت نے اس کو اجازت نہیں دی کہ وہ اس بات پر اعتراض کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




