سوال (6188)
شریم نام کا مطلب بتا دیں اور کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
شریم قبیلے کا نام ہے، ہمارے لوگوں کو پتا ہی نہیں ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے نام عربوں کے قبائل پر رکھے ہوئے ہیں، بیت اللہ کے سابق امام سعود بن ابراہیم الشریم ان کا نام شریم نہیں ہے، ان کا نام سعود ہے، ایک قبیلہ کی کتنی ہی قسمیں ہیں، اس طرح یہ شریم بھی قبیلے ہی کا نام ہے، ضروری نہیں ہے کہ ہر قبیلے کے نام کا معنیٰ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




