سوال (4359)
سبطين کا معنی اور تلفظ اور نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
قرآن مجید میں یہ لفظ آیا ہے اسباط سبط کی جمع اس کا مطلب اولاد ہی ہوتا ہے یعنی بیٹی کی اولاد نواسوں کو کہا جاتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں نواسوں پر بولا جاتا ہے حسنین کریمین پر نام رکھنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن یہ کسی کا نام نہیں ہے بہتر ہے کہ ایسا لفظ بطور نام رکھا جائے جو اچھے معنی والا ہو یا کسی صحابی یا نبی کے نام پر رکھا جائے۔ واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ