سوال 6660
السلام علیکم ورحمۃ اللہِ وبرکاتہ
کیا معراج میں سدرۃ المنتھی کی جو بیری ہے اس کے پتوں کے اوپر فرشتے بیٹھنے کا بھی ذکر ہے؟
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا ولاخرہ
جواب
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
ہم نے اس بارے میں کوئی صحیح حدیث نہیں پڑھی ہے۔
فضیلتہ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
کسی صحیح روایت یا متداول کتب میں یہ عبارت براہِ راست موجود نہیں دیکھی گئی۔ البتہ، مفتی اے آئی اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ممکن ہے ایسا ہو۔ تفسیر ثعلبی میں بھی صیغہ مجہول کے ساتھ یہ لفظ آیا ہے، تاہم اس کی وضاحت یا تحقیق ضروری ہے۔ اگر یہ صحیح، معروف اور متداول الفاظ ہوتے تو معتبر کتب میں ظاہر ہوتے، اس معاملے کی تفصیلی تحقیق کرنا ضروری ہے تاکہ درست نتیجہ اخذ کیا جا سکے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




