سوال (634)

کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے جو سگریٹ پیتا ہو ؟

جواب

مارکیٹ وغیرہ میں مسجد کے دور ہونے کی وجہ سے دو تین یا چار بندے جماعت کرواتے ہیں ، تو اس صورت میں جماعت کے ساتھ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، باقی رہا یہ مسئلہ کہ وہ سگریٹ پیتا ہے ، یا داڑھی منڈواتا ہے ، اگر عقیدہ سلامت ہے ، سنت کے مطابق نماز پڑھاتا ہے ، تو نماز ہو جائے گی ، لیکن ایسے شخص کو مستقل امام بنانا محل نظر ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ