سوال (5638)
میں فیکٹری میں سلائی کا کام کرتا ہوں، اور اپنے ساتھ چند لڑکے رکھے ہوئے ہیں، جنہیں میں انکی کارگردگی کے حساب سے پیسے دیتا ہوں۔ مثلا کسی کو سو میں سے پچاسی فیصد، کسی کو سو میں سے نوے فیصد، کیا میرا یہ کٹوتی کرنا جائز ہے؟
جواب
جی اگر ان کے ساتھ یہ چیز پہلے سے طے ہے اور آپ اس کٹوتی کی دلیل بھی رکھتے ہیں اور وہ بھی اس کو سمجھتے ہیں تو پھر اس میں کوئی مسئلہ نہیں جائز ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ