سوال (3326)
سلسلۃ البول کے مریض کو اپنا وضو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے، وہ اپنی نماز کیسے ادا کر سکے گا؟ اور اس معاملے میں کیا مقتدی اور امام کا حکم ایک ہی ہے؟ مدلول وضاحت فرمائیں۔
جواب
امام ہو یا مقتدی ہو، اس کو استحاضہ پر قیاس کیا جاتا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ وضوء سے پہلے انڈر ویئر وغیرہ پہن لے، تاکہ پیشاب پھیل نہ جائے، پیشاب کے قطرے جگہ جگہ نہ لگیں، ہر نماز کے لیے الگ وضوء کرے گا، اس وضوء سے مکمل نماز پڑھے۔ باقی علاج جاری رکھے، اور دم کرے۔ اللہ تعالیٰ شفاء دے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




