سوال 6980
کسی بھی شخص کا صرف (محمد) رکھنا کیسا ہے؟
جواب
صرف محمد نام رکھنا یہ بھی جائز ہے۔ سلف صالحین میں رہا ہے اور آج بھی بہت سے لوگوں کے ہیں، اس میں بھی کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ
صرف (محمد) نام رکھنا تو اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ مستحسن ہے امت میں بہت سے لوگوں اور علماء ومشائخ اور محدثین نے محمد نام رکھا ہے۔
فضیلۃ الباحث طارق رشید وھاڑی حفظہ اللہ



