سوال (5538)

ان کی کمپنی میں ایک آفیسر کو کسی نے فجر کی نماز کی امامت کے لیے اصرار سے آگے کر دیا انہوں نے امامت تو کروا دی لیکن نماز سری پڑھائی، لوگوں نے اس سے پوچھا تو وہ خاموش رہا، اب اس آفیسر کا پوچھنا ہے کہ اب کیا کیا جائے نماز ہو گئ یا نہیں؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔جزاکم اللہ خیرا

جواب

ان شاءاللہ نماز ہوگئی ہے، سر میں جھر اور جھر میں سر سے نماز ہو جاتی ہے، مسنون طریقہ یہ ہے کہ سری کو سری رکھا جائے، جہری کو جہری رکھا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ