سوال (5746)

سری نمازوں میں مقتدی قرآن کتنا پڑھ سکتا ہے، اور اسی طرح جہری نمازوں کی سری رکعات میں بھی کیا حد بندی ہے؟

جواب

سری نمازوں میں آپ باجماعت نماز پڑھ رہے ہیں تو آپ سورۃ فاتحہ کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں، سری کا معنیٰ ہے کہ بغیر آواز کے آپ پڑھیں، چاروں رکعت میں تلاوت کر سکتے ہیں، شروع کی دو رکعتوں میں زیادہ اور آخری میں کم کریں، جہری نمازوں میں سورۃ فاتحہ پڑھیں، اور قرات آپ سے مطلوب نہیں ہے، باقی قرات آپ سے مطلوب ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ