سوال (5893)
امام کے پیچھے مقتدی سری نمازوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملا کر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
جہری نمازوں میں مقتدی امام کے پیچھے صرف فاتحہ پڑھیں گے فاتحہ کے بعد والی قرات نہیں کریں گے۔ [ابوداؤد: 823، سندہ حسن]
لیکن سری نمازوں میں ایسی کوئی تخصیص نہیں۔ لہذا سری نمازوں میں مقتدی فاتحہ کے بعد والی قرات بھی کریں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ




