سوال (3407)
ستاروں کے بارے میں کنڈلی ملانا شادی کے لیے ستاروں کا حال جاننا کیسا ہے؟
جواب
کنڈلی ملانا یہ ہندوانہ عقیدہ ہے، شرکیہ اور کفریہ عقیدہ ہے، کسی مسلمان کا ستاروں کی تاثیر کا عقیدہ قطعاً نہیں ہونا چاہیے، اس کو بعض روایات میں کفر بھی کہا گیا ہے۔ ستاروں کے صرف تین مقاصد بیان کیے گئے ہیں۔
(1) آسمان دنیا کی زینت۔
(2) ستاروں کے ذریعے راستہ تلاش کرنا۔
(3) آسمان کی حفاظت یعنی شیاطین کو آسمان سے بھگانا۔
ستاروں کی تاثیر کو شریعت نے بیان نہیں کیا، بعض روایات میں علم النجوم کو سحر کہا گیا ہے جو کہ حرام ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
کنڈلی ایک ہندوانہ رسم ہے، جو ان سے ہمارے مسلمانوں میں منتقل ہوا ہے، ورنہ دین اسلام میں اس کا کوئی سلسلہ نہیں ہے، یہ انسان کو شرک تک لے جاتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ