سوال (6122)
میں ایسا کام کرتا ہوں جس میں سائٹ ٹیسٹ کرنا ہوتی ہیں، اس میں کچھ ایسی کمپنیز بھی سائٹ ٹیسٹ کرواتی ہیں جو جوئے کا کام کرتی مگر وہ جو میں ٹیسٹ کرتا ہوں وہ سائٹ جوئے کی نہیں ہوتی، مگر ممکن ہے کچھ ان میں جوئے کی بھی ہوتی ہوں گی اور نہیں بھی، ممکن ہے ان سائٹ کا استعمال کر کے لوگوں کو اپنی اصل جوئے کی سائٹ کی طرف لے کے جاتے ہیں، کیا میرا سائٹ ٹیسٹ کرنے کا کام ٹھیک ہے یا نہیں؟ براہ کرم رہنمائی فرما دیں شکریہ۔
جواب
سوال ادھورا ہے، ٹیسٹ دینے کے بعد کیا کرنا ہوتا ہے، کیا کمینٹس لکھنے ہوتے ہیں، یا یہ لکھنا ہوتا ہے کہ یہ کمپنی ایسی ایسی ہے، اس کی تشہیر کرنی ہوتی ہے، ویب سائیٹ کو دیکھتے ہیں، کمپنیوں کو دیکھتے ہیں، اس کی کچھ وضاحت ہونی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: ہم نے صرف سائٹ ٹیسٹ کر کے بتانا ہوتا کہ ٹھیک بنی ہے یا نہیں، باقی سب کام کمپنی نے خود ہی کرنا ہوتا ہے، ہمارا کام صرف ٹیسٹنگ کا ہے۔
جواب: کچھ چیزوں میں براہ راست انوال ہونا غلط ہوتا ہے، حالات اس طرف جا رہے ہیں، عموم بلوی جس کو ہم کہتے ہیں، ہر طرف ایسا معاملہ ہے کہ ہوئی سجھائی نہیں دے رہا ہے، اہل علم بھی سختی کے ساتھ اس کو نہیں دیکھتے ہیں، بچنا یہ تقویٰ ہے، کوئی اس میں انوال ہوتا ہے، کیونکہ وہ جوئے اور سود میں ڈائریکٹ نہیں ہے۔ پھر انوال ہو سکتا ہے، اس صورت میں یہ اتنا ہی ہے، جتنا آپ نے بتایا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




