سوال (606)

بہت سارے اہل حدیث اپنے سیاست دانوں کے خاطر رافضیوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ العلماء کی طرف سے اس فتنے کے دور میں ہماری طرف سے ایک تفصیلی فتویٰ آئے کہ نوجوان اس فتنے سے بچ سکیں۔

جواب

اس پر اہل علم بہت کچھ لکھ بول رہے ہیں، الگ سے فتوی جاری کرنے کی ضرورت نہیں.ان لوگوں کو سیریس نہ لیں ، ورنہ بلاوجہ پریشان رہیں گے!
جن کی اصلاح کی امید ہو ان پر توجہ دیں، باقی سب کو نظر انداز کریں!
جن کو آپ رافضیوں کے سہولت کار سمجھ رہے ہیں، ان سے پوچھیں وہ آپ پر اس سے بڑے بڑے الزام لگائیں گے.. کیونکہ اس ساری گیم میں اصل اسلام اور عقیدہ نہیں ہے… کچھ اور چیزیں اور مسائل ہیں، جس کی بنیاد پر یہ کشیدگی جتنا زیادہ ڈسکس ہو گی، اس میں اسی قدر اضافہ ہو گا.
اللہ تعالی سب کو سمجھ عطا فرمائے اور درست سمت میں لگائے!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ