سوال (602)

علماء کرام ایسے شخص کو کیسے نصیحت کی جائے ، نماز کے دوران جب مولوی صاحب نے کہا

“إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ”

پیچھے سے ایک پٹواری بولا مولوی صاحب نماز پڑھائیں سیاست نہ کریں۔

جواب

اس قسم کی حرکتوں میں کئی ایک قباحتیں ہیں، مثلا:
1۔ نماز، مسجد، قرآن جیسے شعائر اللہ کی توہین اور استہزاء
2۔ لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنا ہے، جس پر شریعت میں سخت وعید ہے۔ جھوٹ اس لیے کہا کیونکہ ایسا واقعہ ہونا بہت بعید ہے۔
3۔ قرآن وسنت کی نصوص اور شرعی احکام کو سیاست کی نظر سے دیکھنا!
ایسے لوگوں کو عموما اہل علم جہالت کا عذر دیتے ہیں، ورنہ اس قسم کے کام انسان کو کفر تک لے جاتے ہیں!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ