سوال (231)

کیا اس جملے میں دین کا مذاق نہیں اڑیا جاتا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ان جملوں کو سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں ۔
“سنا تھا ایک حافظ پورے خاندان کو بخشوا سکتا ہے آج یقین ہوگیا ہے۔شریف خاندان کو ہی دیکھ لو
پچھلے اور آنے والے بھی سارے گناہ معاف”
شیخ صاحب رہنمائی فرمائیں ؟

جواب:

لا علمی اور بے دینی کا دور ہے ، الحاد نے اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں ، اگر کسی معقول شخص نے بغیر ارادے ایسا جملہ کہا ہے تو اس کی اصلاح کرنی چاہیے ، جس نے قصداً و ارادتاً ایسا کہا ہے تو اس سے توبہ کروانی چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ