سوال (3624)

ایک سوال کا جواب مطلوب ہے کہ نماز کے دوران سجدہ کرنے کے لیے کیا پہلے ہاتھوں کو رکھا جائے گا یا پہلے گھٹنوں کو رکھنا چاہیے. (امام حرمین میں سے زیادہ کو دیکھا گیا ہے کہ وہ گھٹنوں کو پہلے زمین پر رکھتے ہیں) اس کی وضاحت فرما دیں۔

جواب

اکثر سلفی علماء کے نزدیک یہ بات راجح ہے کہ پہلے ہاتھ رکھنے ہیں، اس کے بعد گھٹنے رکھنے ہیں، بعض لوگوں نے ہاتھ رکھنے والی حدیث پر قلب کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اس پر بھی اعتراضات ہوئے ہیں، اس میں راجح یہ ہے کہ ہاتھ پہلے رکھے جائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بارك الله فيكم وعافاكم
اور کبار سلف صالحین کے نزدیک پہلے گھٹنے لگانا ملتا ہے، دیکھیے مصنف ابن أبی شیبہ، اس مسئلہ میں نمازی کو جو طریقہ آسان و بہتر لگے، وہ اس پر عمل کر لے، کیونکہ بھاری اجسام والے اور زیادہ بوڑھے افراد پہلے گھنٹے نہیں لگا سکتے ہیں، تو اس مسئلہ میں وسعت ہے، اور پہلے ہاتھ لگانے والی مرفوع روایات ضعیف و معلول ہیں۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ