سوال (5476)

کیا ثناء سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا چاہیے؟

جواب

نہیں، دعائے استفتاح سے پہلے تسمیہ پڑھنا ثابت نہیں، بس تکبیر تحریمہ پھر دعائے استفتاح، سنت سے یہی ثابت ہے۔واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ