سوال 7012

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
سنوکر، ویڈیو گیمز وغیرہ کا کاروبار، کمائی کے متعلق رہنمائی فرمائیں جائز ھے یا حرام کمائی ھوگی؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عمومی طور پر یہ جتنی بھی گیمز ہیں، یہ لغو میں شمار ہوتی ہیں۔ اور رحمٰن کے بندوں کی صفت یہ بیان کی گئی ہے:

“وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا” “وَإِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ أَعْرَضُوا”

یعنی یہ بے مقصد اور فضول کام ہیں۔ اسلام کھیلوں سے منع نہیں کرتا، لیکن ایسے کھیل جو لغو ہوں، ان سے اجتناب بہتر ہے۔
مزید یہ کہ بعض اوقات یہی کھیل سٹے اور جوئے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جیسے کہ جو ہارے وہ پیسے دے، یا باقاعدہ رقم لگا کر کھیلا جائے۔ ایسی صورت میں یہ کام ناجائز ہو جاتا ہے۔
لہذا جس طرح ان کھیلوں کا کھیلنا جائز نہیں، اسی طرح انہیں بطور بزنس بنانا بھی جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ