سوال (4916)
ایک بندہ رہتا ہی مسجد میں ہے، سونا اٹھنا بیٹھنا سب کچھ مسجد میں ہوتا ہے، مطلب رہائش ہی اس کی مسجد میں ہے تو پھر مسجد میں موبائل چلانا فلم دیکھنا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
ایک بندہ خواہ مسجد میں رہتا ہو یا باہر رہتا ہو، جو چیزیں ممنوع ہیں، ان کا حکم وہی رہے گا، البتہ مسجد میں قباحت و شناعت اور گناہ بڑھ جاتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ