سوال (6026)

سوشل میڈیا کا استعمال کس طرح کا ہونا چاہیے؟

جواب

یہ سوشل میڈیا کوئی لازمی چیز نہیں ہے کہ اس سوشل میڈیا کو ہم ایک لازمی چیز قرار دیں، لیکن اس زمانے میں اس کو چھوڑ دینا بھی صحیح نہیں ہے، جو لوگ احسن انداز سے بغیر کسی رکاوٹ سے استعمال کر سکتے ہیں، ایڈز وغیرہ سے اجتناب کر کے کام کر سکتے ہیں، تو کام کریں، اعتدال بھی سامنے رہے، ذمے داری کا بھی احساس ہے، تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن فالورز کے چکر میں ہر شخص اپنا چینل بنا رہا ہے، اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ تو نہیں ہے، ہر شخص نے اس کو اپنا مال کا ذریعہ بنا رکھا ہے، بقول ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کے یہ ایک بڑا وسیع میدان ہے، اس کو استعمال کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ