سوال (5352)
ایک سوشل میڈیا آن لائن ورکنگ ایپ ہے، ITV اس کے بارے معلومات چاہیے کہ اس پہ کام کرنا کیسا ہے؟
جواب
چیٹ جی پی ٹی کے مطابق یہ مختلف ٹاسک کے ذریعے پیسے کمانے کی ایپ ہے جیسے ایڈز دیکھنا، اسپن کرکے قسمت آزمائی وغیرہ۔
جس سے یہ سمجھ آرہا ہے کہ یہ بھی مختلف کمپنیز کو فیک ویوز دینے کی ایپ ہے، جو کہ دھوکہ ہے، ایک بڑا خطرہ اس میں فراڈ کا بھی ہے، مزید جب تک مکمل معلومات نہیں مل جائیں اس پر رائے نہیں دی جا سکتی ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ